’میرا نوجوان بیٹا میرے سے لے لو کیونکہ۔۔۔‘ شارجہ میں مقیم پاکستانی شہری نے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے ایسی اپیل کردی کہ جان کر آپ کا بھی دل پگھل جائے گا

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے جوان بیٹے کو اپنی تحویل میں لے لے، اوراس باپ کی اس اپیل کی وجہ انتہائی دردناک ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق محمد افضل نامی اس پاکستانی شہری کا 33سالہ بیٹا عدیل دماغی مریض ہے۔ محمد افضل نے شارجہ حکومت سے کہا ہے کہ ”میں اب بوڑھا ہو گیا ہوں، اب اس کا خیال نہیں رکھ سکتا لہٰذا حکومت اسے اپنی تحویل میں لے لے۔“
افضل کا مزید کہنا تھا کہ ”میرا بیٹا جوان اور طاقتور ہے اور مجھ میں اب اتنی طاقت نہیں رہی۔ جب یہ بگڑتا ہے تو میرے لیے اسے قابو کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ میں گزشتہ 18سال سے اس کی دیکھ بھال کر رہا ہوں لیکن اب میں اس قابل نہیں رہا۔“ رپورٹ کے مطابق 2000ءمیں عدیل جب 17سال کا تھا تب اس کے باپ نے اسے اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ بھیجا۔ وہاں پہلی بار اس میں دماغی مرض کے آثار سامنے آئے۔
سعودی خاتون نے انٹرنیٹ پر آکر اپنا سرمونڈدیا، وجہ ایسی کہ آپ بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں گے
محمد افضل نے بتایا کہ”امریکہ میں اس کے بیمار ہونے کے بعد میں اسے واپس لے آیا۔ مجھے امید تھی کہ یہ صحت مند ہو جائے گا لیکن ایسا کبھی نہ ہو سکا اور اس کی حالت بد سے بدتر ہوتی چلی گئی۔ اب میں خود بھی ذیابیطس کا مریض ہوں اور اتنی جسمانی قوت نہیں رکھتا کہ اس کو کنٹرول کر سکوں۔ یہ بسااوقات بہت زیادہ غصیلا ہو جاتا ہے اور ہر وقت بلند آواز میں باتیں کرتا رہتا ہے۔ ہمیں صرف اسی صورت میں آرام ملتا ہے جب یہ سو جاتا ہے۔ یہ گھر سے بھاگنے کی کوشش بھی مسلسل کرتا رہتا ہے۔ پہلے تو میں اسے روک لیتا تھا لیکن اب یہ میرے بس میں نہیں رہا۔ اس لیے حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اسے اپنی تحویل میں لے لے۔“