جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ نے اپنے مسافر طیاروں میں ایسی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا کہ ہوائی سفر کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا

نیویارک(نیوزڈیسک) امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اپنے جہازوں میں ایسی تبدیلی کرنے جارہی ہے جس کی وجہ سے فضائی سفر میں سب سے بڑی مشکل حل ہوجائے گی۔بوئنگ کے انجیئنرز نے ایسا فیصلہ کیا کہ اب فضائی سفر کے دوران ہونے والی تھکاوٹ اور”جیٹ لیگ“ کو کم کیاجاسکے گا۔
انڈیپنڈینٹ کے مطابق 787ڈریم لائنر کی تیاری کے دوران کمپنی کو کئی طرح کے مسائل کاسامنا تھا، کمپنی اس مخمصے کا شکار تھی کہ آیا جہاز کے زیادہ تر حصے ایلومینیم سے بنایا جائے یاکاربن فائبر پلاسٹک کااستعمال کیا جائے۔بوئنگ کے ڈائریکٹر بلیک ایمری کا کہنا ہے کہ ڈریم لائنر میں ایسا میٹیریل استعمال کیا گیا ہے جو جتنی بھی اونچائی پر ہو جہاز میں ایک خاص پریشر کو بنائے رکھے گا جس سے مسافروں کو تھکاوٹ نہیں ہوگی۔اس وقت زیادہ تر طیاروں میں استعمال ہونے والا پریشر آٹھ ہزار فٹ والا ہے لیکن بوئنگ نے اپنے ڈریم لائنر میں اسے چھ ہزار فٹ کردیا ۔اس کا کہنا ہے کہ پریشر کو کم کرنے کے لئے ہم نے طیارے کے اندر کے پریشر کو کم کردیاہے جو کہ مسافروں کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوگا۔
وہ پراسرار ترین طیارہ جو گزشتہ 500 دن سے مسلسل دنیا کے گرد چکر کاٹ رہا ہے، اس کا مالک کون ہے اور ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟ جواب آپ کو بھی پریشان کردے گا
فضائی سفر کے دوران مسافر کئی طرح کے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں جس میں سردرد، بے خوابی، جی متلانا اور بھوک کی کمی ہے اور باڈی کلاک متاثر ہونے کی وجہ سے ہم ”جیٹ لیگ“کا شکار ہوجاتے ہیں۔اس میں سب سے زیادہ خطرناک جیٹ لیگ ہوتا ہے جو کہ انسان کو اس وقت ہوتا ہے جب وہ زیادہ دیر کے لئے ساڑھے چھ ہزار فٹ کی بلندی کے ہوا کے دباﺅ میں رہے۔چونکہ جہازوں کو آٹھ ہزار فٹ کے ایئر پریشر کے لئے ڈیزائن کیا جاتا تھاجس کی وجہ سے اکثر مسافر جیٹ لیگ کا بری طرح شکار ہوجاتے ہیں۔ڈریم لائنر پہلا طیارہ نہیں ہوگا جو کہ چھ ہزار فٹ کی بلندی والا ہواکا دباﺅ رکھے گا بلکہ نیا آنے والا 777Xمیں بھی ایسا کیا گیا ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ایلومینیم سے بنایا گیا ہے۔بوئنگ کمرشل ایئرپلین کے ریجنل ڈائریکٹر کینٹ کارور کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایلومینیم سے بنائے گئے طیارے کو چھ ہزار فٹ کی بلندی کے ہوائی پریشر پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر ایلومینیم کے علاوہ بنائے جانے طیارے میں ایئر پریشر کم کیاجائے تو جہاز کی لائف کم ہوتی ہے لیکن ایلومینیم سے بنائے گئے جہاز میں ایسا پہلی بار کیا جائےگا۔دوسری جانب ایئر بس بھی اس کوشش میں ہے کہ وہ کیبن میں ہوائی دباﺅ کو کم کرکے اسے مسافروں کے لئے آرام دہ بنائے۔تاہم بوئنگ کا کہنا ہے کہ 777Xمیں مخلوط میٹیریل استعمال کرنے کی بجائے صرف ایلومینیم کے استعمال کے باوجود ہوائی دباﺅ کو کم رکھا گیا ہے جو کہ مسافروں کے لئے آرام دہ ہوگا۔