33 کلو سونا استعمال کرکے سعودی کمپنی نے ایسی چیز بنالی کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں ہی چندھیا جائیں

33 کلو سونا استعمال کرکے سعودی کمپنی نے ایسی چیز بنالی کہ دیکھنے والوں کی ...
33 کلو سونا استعمال کرکے سعودی کمپنی نے ایسی چیز بنالی کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں ہی چندھیا جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں تو کوئی چند تولہ سونے کے زیورات بنانے میں کامیا ب ہو جائے تو خوشی سے پھولا نہیں سماتا، لیکن سعودی عرب میں تولے کی بجائے کلو کی بات ہو رہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ایک سعودی کمپنی نے پورے 33 کلوگرام سونے کا جیولری سیٹ تیار کر لیا ہے۔ اس جیولری سیٹ کو زیورات کی دنیا میں نیا ریکارڈ قرار دیا جارہا ہے، جس میں ایک ہار، ایک انگوٹھی، ایک چوڑی اور بالیاں شامل ہیں، اور اس کی قیمت کا اندازہ 60 لاکھ ریال ( تقریباً 17 کروڑ پاکستانی روپے)لگایا گیا ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیولری سیٹ جدہ کی زیورات بنانے والی کمپنی طائبہ فار گولڈ اینڈ جیولز کمپنی نے تیار کیا ہے اور اسے 100سناروں نے ایک سال کی محنت سے مکمل کیا ہے ۔ یہی کمپنی اس سے پہلے دنیا کی بھاری ترین طلائی انگوٹھی نجمات طائبہ بھی بناچکی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -