وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر ...
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ اظہر علی کی ٹرپل سنچری اوریاسر شاہ کی شاندار بالنگ کے باعث پاکستان نے فتح حاصل کی،ٹیسٹ میچ میں شاندار ٹرپل سنچری بناکر اظہر علی نے بہترین اننگزکھیلی ہے اور یاسر شاہ اپنی سپن باؤلنگ کا جادوچلاوکٹوں کی تیزترین سنچری کرنیوالے ایشین باولربنے ہیں۔وزیراعلیٰ نے شاندار کارکردگی پربلے باز اظہر علی اورباؤلر یاسر شاہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہر شعبے میں ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کرکے کامیابی حاصل کی ہے ، امید ہے کہ قومی کرکٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ ٹیسٹ میچوں میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

مزید :

لاہور -