یونس خان اگلے ٹیسٹ میں شریک ہوں گے، ان کی شمولیت اطمینان کا باعث ہے: مصباح الحق

دبئی (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ یونس خان اگلے ٹیسٹ میں شریک ہوں گے اور ان جیسے بلے باز کا ٹیم میں شامل ہونا میرے لیے اطمینان کا باعث ہوتا ہے۔
پنک بال ٹیسٹ جیتنے کے بعد تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے ابتدائی تین روز پچ سلو تھی جبکہ چوتھے اور پانچویں روز بال سونگ ہورہی تھی، یاسر شاہ اور محمد نواز نے عمدہ بولنگ کی۔ ویسٹ انڈیز نے شاندار کم بیک کیا اور انہیں بھی اچھے کھیل کا کریڈٹ جاتا ہے میچ بہت اچھا رہا اور یہی اس کھیل کی خوبصورتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ اور بہت روشن ہے، یونس خان فٹ ہوگئے اور وہ بھی اگلے ٹیسٹ میں شریک ہوں گے اور ان جیسے بلے باز کا ٹیم میں شامل ہونا میرے لیے اطمینان کا باعث ہوتا ہے۔