دسمبر2016تک 65ہزاراپرنٹسزکو بھرتی کیا جائے گا، چیئرپرسن ٹیوٹا

دسمبر2016تک 65ہزاراپرنٹسزکو بھرتی کیا جائے گا، چیئرپرسن ٹیوٹا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( آن لائن ) چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ دسمبر2016تک 65ہزاراپرنٹسزکو بھرتی کیا جائے گا۔دسمبر 2015تک 28ہزار اپرنٹسز کو بھرتی کیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ٹیوٹا اپرنٹس شپ سکیم کو صوبہ بھر میں فروغ دینے کیلئے بھرپور کوشاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ،عامر عزیز، حامد غنی انجم، اظہراقبال شاد، عمر فاروق، وحید اصغر ، سرفراز انور اور دیگر افسران موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ اس وقت اپرنٹسز کی تعداد49ہزارتک سے بڑھ چکی ہے۔ سکیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے اپرنٹس کو بھرتی کرنے کی عمر کو 28 سال تک بڑھانے کی سمری کوحکومت پنجاب منظورکر لیاہے۔ یہ اقدام صوبہ پنجاب میں ہنر مندی کے فروغ کیلئے موثر ثابت ہو گا ۔جون2015تک اپرنٹسز کی تعداد 14ہزار تھی۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ اپرنٹس شپ آرڈیننس 1962کے تحت زیادہ سے زیادہ صنعتی اداروں میں اپرنٹس شپ سکیم کو لاگو کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اس وقت اپرنٹس شپ سکیم میں1985 انڈسٹریز کو شامل کیا جا چکاہے جبکہ 175انڈسریز کو سکیم میں شامل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔

مزید :

کامرس -