رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کاروں کی فروخت میں 7 فیصد کمی

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کاروں کی فروخت میں 7 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران کاروں کی فروخت میں تقریبا 7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آٹو موبائیلز کے شعبہ کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2016ء کے دوران 41 ہزار 405 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کاروں کی فروخت 44 ہزار 372 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران کاروں کی فروخت میں تقریبا 7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -