فیشن پاکستان کونسل کے انتخابات، نئی کابینہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
حسن عباس زیدی
فیشن پاکستان کونسل کے تحت حال ہی میں ہونے والے انتخابات کے بعد نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ، نو منتخب کابینہ میں دیپک پروانی چیئرپرسن جبکہ ندا اظفرتین سال لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر منتخب ہوگئے، جبکہ دیگر کابینہ میں ماہین خان، لیگل چیئر، دیپک پروانی مارکیٹنگ اور سپانسر شپ کے چیئر،ندا ازور،چیئرآپریشنز، ماہین کریم ترجمان اور ممبرشپ چیئر، نعمان عارفین فنانس اور ایڈمن چیئر، آمنہ عقیل اسپانسر شپ چیئراور عبید شیخ ایونٹ چیئر شامل ہیں، جبکہ ایڈوائزری بورڈ کے لیے رونق لاکھانی اور ظہیر رحیم ٹولاکو مدعو کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ندا ازور کاکہنا تھا کہ فیشن پاکستان کونسل کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کررہی ہوں، اور امید کرتی ہوں کہ میرے ہونے سے بورڈ کی کارکردگی میں مثبت پیش رفت سامنے آئے، ندا ازور کا کہنا تھا کہ فیشن پاکستان کونسل اکتوبر میں موسم سرما کے لیے فیشن ویک کا انعقاد کرنے جارہاہے جس میں نومنتخب اور سابق بورڈ ممبران مل کر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نومنتخب بورڈ ممبر موسم بہاراور گرمیوں میں بھرپور انداز میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اور مجھے امید ہے کہ شائقین ان نومنتخب بورڈ ممبرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں گے اور استعفادہ حاصل کریں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ موسم سرماکے لئے فیشن پاکستان ویک کی تمام تیاریاں جاری ہیں، جو کہ 30اکتوبر سے یکم نومبر تک کراچی میں منعقد کیا جائے گا، جس میں معروف ڈیزائنرز کے ساتھ نئے باصلاحیت ڈیزائنرز بھی اپنی بھرپورصلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔