شوبز کی دنیا میں فن کو جاننے والے کامیاب ہوتے ہیں ‘ملائیکہ بٹ

لاہور (فلم رپورٹر ) اداکارہ و ماڈل ملائیکہ بٹ نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں فن کو جاننے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں جبکہ خوبصورتی سونے پر سہاگے کا کام دیتی ہے۔ انہوں کہاکہ پاکستان میں بے شمار خوبصورت لڑکیاں ہیں جو شوبز میں آناچاہتی ہیں مگرا ن میں فن کا ٹیلنٹ نہیں اگر کوئی خوبصورت لڑکی سفارش سے آ بھی جائے تو صرف ایک دو پراجیکٹ کر کے ہی گھر بیٹھ جاتی ہے ۔ملائیکہ بٹ نے کہاکہ خوبصورتی کو زوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا ۔ا نہوں نے کہاکہ میں نے کبھی اپنی خوبصورتی کوکامیابی کاذریعہ نہیں بنایا میر افن ہی میری کامیابی کاراز ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں گروپ بندیوں کو ہرگز پسند نہیں کرتی اورا پنے کام سے کام رکھنے کی کوشش کرتی ہوں تمام سینئراداکار ائیں قابل احترام ہیں میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔