لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 5روزہ ورکشاپ کا انعقاد

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 5روزہ ورکشاپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء اور دانش سنٹر فارکلچر اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ایک 5روزہ ورکشاپ بعنوان ’’capacity bulding in art‘‘.کا انعقاد پرمانیٹ آرٹ گیلری الحمراء کلچرل کمپلیکس میں کیا گیا۔اس ورکشاپ میں ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ماہر آثار قدیمہ مارٹن اوراس کی ٹیم نے لیکچر دیئے۔اس ورکشاپ میں 20سے زائد آرٹسٹوں نے شرکت کی، ورکشاپ میں آئل پیٹنگ کو محفوظ حالت میں رکھنے کے لئے تر بیت دی گئی کہ ان فن پاروں کو (اگر کوئی خراب ہوجائے) کس طرح بہتر کرنا ہے۔ واضح رہے یہ ورکشاپ اپنی نوعیت کی ایک اہم روکشاپ ہے ۔اس ورکشاپ کے انعقاد کے لئے ملک کے مختلف آرٹ کے اداروں کو دعوت دی گئی جس میں سے کنٹرڈ کالج ،لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی ،لاہور میوزیم،نقش سکول آف آرٹ، فقیر خانہ میوزیم،بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی،فیض گھر، پنجاب یونیورسٹی این سی اے اور دیگر دوسرے کالج ویونیورسٹز شامل ہیں

یہ ورکشاپ ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمد خان اور ذوالفقار علی ذلفی کی زیرنگرانی ہورہی ہے۔

مزید :

کلچر -