ہالی ووڈ اداکارہ روز مک گوان کا اپنے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

ہالی ووڈ اداکارہ روز مک گوان کا اپنے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس(این این اائی) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ روز مک گوان نے فلم نگری کے اسٹوڈیو کے مالک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔اداکارہ روز مک گوان نے اپنے ساتھ زیادتی کے واقعے کا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کی سب سے بڑی فلم نگری کے ایک اسٹوڈیو مالک پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تاہم زیادتی کا نشانہ بنانے والے کانام نہیں لیا۔

ہالی ووڈ اداکارہ مک گوان کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکئی ٹوئٹ کیے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ اور میڈیا کیافراد اس شخص کے بارے میں سب جانتے ہیں لیکن پھر بھی اس کی چاپلوسی کرکے مجھے شرمندہ کیا ہے جب کہ اپنے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کی رپورٹ درج نہیں کرا سکتی کیوں وکیل کے مطابق میں نے فلم میں کئی قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی کرائی لہٰذا میں یہ نہیں ثابت کرسکتی کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی اورمیں کبھی بھی اسٹوڈیو مالک کے خلاف کیس جیت نہیں پاؤں گی۔

مزید :

کلچر -