نیا سٹیج ڈرامہ’’سیلفی‘‘الفلاح تھیٹر میں کامیابی کے ساتھ جاری

نیا سٹیج ڈرامہ’’سیلفی‘‘الفلاح تھیٹر میں کامیابی کے ساتھ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر ارشد چوہدری کا نیا ڈرامہ’’سیلفی‘‘الفلاح تھیٹر میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔پروڈیوسر ارشد چوہدری کے مطابق اس ڈرامہ میں خوشبو کی شاندار پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ ڈرامہ کی کاسٹ میں خوشبو،آفرین خان،سوہا،فائزہ،ظفری خان ،طارق ٹیڈی،افتخار ٹھاکر،امانت چن ،ندیم چٹاا ور آصف اقبال سمیت دیگر بہت سے فنکار شامل ہیں۔


اس بارے میں ارشد چوہدری نے بتایا کہ ڈرامے میں شائقین کی تفریح کے تمام لوازمات شامل کئے گئے ہیں تاکہ انہیں الفلاح اور دوسرے تھیٹرز میں فرق محسوس ہوسکے کیونکہ میں نے ہمیشہ بیان بازی کے بجائے کام کرکے دکھایاہے۔

مزید :

کلچر -