رانا محمد اقبال کی عیادت ،عطاء محمد خان نے گلدستہ پیش کیانیک تمناؤں کا اظہار

رانا محمد اقبال کی عیادت ،عطاء محمد خان نے گلدستہ پیش کیانیک تمناؤں کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء کیپٹن عطاء محمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی سروسز ہسپتال میں عیادت کی،انھیں گلدشتہ پیش کیا،ان کی صحت کاملہ کے لئے دعا کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا اور اس موقع پر کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان ہمارے ملک کے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ایسے سیا ستدانوں کی ملک کو بہت ضرورت ہے انہوں نے نیک نیتی سے ہمیشہ وطن کی خدمت کی ہے جس کی بدولت ملک ترقی کر رہا ہے۔واضح رہے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کو گزشتہ دنوں اپینڈس کی درد ہوئی جس کا سروس ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا اور اب وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -