سپیکر پنجاب اپنڈکس کے آپریشن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج

سپیکر پنجاب اپنڈکس کے آپریشن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کو اپنڈکس کے اپریشن کے بعد سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ بعدازاں انہوں نے اپنے آفس میں دفتری امور نپٹائے اور اسمبلی اجلاس کی صدارت کی۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں کا دو روز قبل اپنڈکس کا اپریشن ہوا۔ کامیاب اپریشن کے بعد اب وہ روبصحت ہیں۔انہوں نے عیادت کرنے والے اراکین اسمبلی اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا ان کی دعاؤں سے وہ الحمدُللہ ٹھیک ہیں۔