عرب فیشن دبئی،ہواوے نے ایک نئی مثال قائم کر دی
لاہور(اسٹاف رپورٹر)دبئی میں منعقدہ عرب فیشن ویک میں ہواوے پاکستان نے فیشن کی ایک نئی مثال قائم کردی جہاں لبنانی ڈیزائنر Rami Kadi146sکی جدید تخلیقات سے مزین اور جدید ٹیلرنگ پر مشتمل ملبوسات کی نمائش کی گئی۔عرب فیشن ویک میں 22 عرب ممالک نے شرکت کی اور فیشن کے رنگ بکھیرے۔یہ ایونٹ فیشن اور ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج تھا جہاں ڈارک کلیکشن میں the Parades Nuptiales,،Lucioles Glow اور Illusions Exquise, کی جانب سے 10پیس کا انتخاب کیا گیا۔ہواوے عرب فیشن ویک کے اس تیسرے سیزن میں ہواوے نے ٹائٹل اسپانسر کی حیثیت سے Rami Kadi146s کے کام کو انتہائی موثر طریقے سے پیش کیا،ہواوے لاؤنج میں Rami Kadi146s کے فن پاروں کا شاندار ڈسپلے کیا گیا ،luminous textures سے تھری ڈی سلک بریڈنگ تک Rami Kadi146sکی کلیکشن کو انتہائی سراہا گیا ،اس کٹنگ ایج ٹیکنالوجی میں میٹریل کے انتخاب کا خاص خیال رکھا گیا تھا،ہاتھ سے کی گئی کشیدہ کاری کے نمونے بھی اپنی مثال آپ تھے اور لوگوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے رہے۔ہواوے کی ریجنل مارکیٹنگ ڈائریکٹر مریم بینا رویا کا اشتراک کے حوالے سے کہنا تھا کہ فیشن انڈسٹری کی جانب سے اپنے ڈیزائن میں ٹیکنالوجی کی شمولیت سے اس قسم کے وینچرزکے مواقع بڑھ رہے ہیں ،Rami Kadi فیشن اور ٹیکنالوجی کو یکجا کرنے کے حوالے سے ایک شاندار مثال ہیں اور ہم اس ایونٹ میں انہیں ہواوے ڈیزائنر کے طور پر پیش کرنے میں انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں۔ہواوے پاکستان کے ڈپٹی جنرل منیجر فراز ملک خان اور مارکیٹنگ منیجر سلمان جاوید بھی موجود تھے ،6سے10اکتوبر تک Meydan Hotel ہوٹل میں جاری رہنے والے اس فیشن شو میں پاکستانی میڈیا اور فیشن انڈسٹری کے مایہ ناز ستاروں نے بھی شرکت کی جس میں نو رہرہ قادری،مہک الہی،فاریہ وقاص،نمرہ کھو کھر،مائدہ عظت اور ام عمارہ شامل تھیں۔