غریب خاتون کے گھر پر قبضے کے حوالے سے توجہ دلاؤنوٹس اسمبلی میں جمع

غریب خاتون کے گھر پر قبضے کے حوالے سے توجہ دلاؤنوٹس اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جھگی میں رہائش پذیر غریب خاتون کو ملنے والے گھر پر پولیس نے قبضہ کرکے وہاں "جوزب کالونی پولیس چوکی "قائم کردی جبکہ سائلہ کے شوہر ،بیٹوں اور بیٹی کے خلاف بھی چوری کے جھوٹے مقدمات درج کروادیئے گئے۔ ۔سائلہ کے خاوند عبدالمنان، بیٹے علی عمران ، محمد شعبان عزت اللہ اور رخسانہ بی بی کو حراست میں لے لیا ان پر قبضے اور چوری کا الزام لگاتے ہوئے پکڑ کر تھانے لے گئے جہاں پر ان پر چوری اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کردئیے گئے۔