پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ جیالوں کی قربانیو ں کو نہیں بھولی،میاں ایوب

پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ جیالوں کی قربانیو ں کو نہیں بھولی،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ایک تاریخ ساز ریلی کا انعقاد کرکے سانحہ کارساز کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کردیا ہے اور بتا دیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ جیالوں کی قربانیو ں کو بھولی نہیں ہے پارٹی کی خاطر جانوں کے نذرانے دینے والے پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ آٹھارہ اکتوبر کا دن پاکستان کی سیاست میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا اس دن کراچی میں ایک جشن کا سماں تھا اور جیالے عالم اسلام کی لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کااستقبال کرنے کے لئے آئے تھے لیکن جمہوریت کے دشمنوں نے اس عظیم الشان قافلے کو نشانہ بنا کر جیالوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی لیکن نہ تو جیالے تب ڈرے تھے نہ اب ڈریں گے اور نہ ہی مستقبل میں ڈریں گے ۔