اسلام آباد دھرنے کا میچ تحریک انصافجیتے گی،زمان نصیب

اسلام آباد دھرنے کا میچ تحریک انصافجیتے گی،زمان نصیب
 اسلام آباد دھرنے کا میچ تحریک انصافجیتے گی،زمان نصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کے رہنما ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ اسلام آبا د دھرنے کا میچ پی ٹی آئی ہی جیتے گی حکمرانوں کی ٹمپرنگ اور دھاندلی کا دور ختم ہوگیا تحریک انصاف کے کارکن حکومت کے خلاف حتمی میچ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے پاکستان کو آزاد اور جمہوری ریاست بنانے کیلئے کرپٹ نظام کا خاتمہ اور کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب ناگزیر ہوچکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ملک زمان نصیب نے کہا کہ اسلام آباد دھرنا ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گا۔ رائیونڈ مارچ کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار حکمران اسلام آباد دھرنے سے خوفزدہ ہوچکے ہیں سرکاری مشینری کے ذریعے اگر حالات میں کشیدگی پیدا کی گئی تو حکمرانوں کیلئے بھیانک نتائج برآمد ہونگے عوام نے حکمرانوں سے نجات کیلئے احتجاجی تحریک کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان میں کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کو دفن کر دے گی عمران خان پاکستانی عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں لوٹی ہوئی دولت سے بیرون ممالک سرمایہ کاری کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔