چندہ جمع کر کے کوئی بھی احتجاج کامیاب نہیں ہوتا،میاں عرفان

چندہ جمع کر کے کوئی بھی احتجاج کامیاب نہیں ہوتا،میاں عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان سن لیں چندہ جمع کرکے کوئی احتجاج کامیاب نہیں ہوتا ،تحریک انصاف کے قائدین نے عمران خان پر عدم اعتماد کیا ہے جس وجہ سے انہیں چندہ نہیں مل رہا،تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی کو فنڈ دینا چھوڑ دیا ہے ،عمران خان نے کارکنان سے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں ہوسکے۔

،خیبرپختون خواہ کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،عمران خان سیاسی بیانات دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہے ،ابھی تک انہوں نے خیبرپختون خواہ کے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ،انہوں نے کہاکہ عمران خان جلسے کرنے کے بجائے خیبرپختون خواہ حکومت پر توجہ دیں اور وہاں کے عوام کے مسائل حل کریں ،کرپشن کے خاتمہ کا اعلان کرنے والے عمران خان بتائیں کہ وہ بنی گالہ میں جس گھر میں رہتے ہیں وہ کہاں سے آیا ہے ،ان کے اثاثے کتنے ہیں اور ان کاذریعہ آمدن کیا ہے ۔