ڈی سی او نے مکہ کالونی میں غیر قانونی تجاوزات کا نوٹس لے لیا
لاہور ( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے مین بازار مکہ کالونی گلبرگ میں غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کا نوٹس لے لیا ہے۔ڈی سی او لاہورنے گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مین بازار مکہ کا لو نی سے فوری طور پر نا جائز تجاوزات کو ختم کروایا جائے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔