اقبال ٹاؤن،اکیڈمی سے پڑھ کر گھر جاتے ہوئے اغواہونے والا بچہ رات گئے بازیاب

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) اقبا ل ٹاؤن کے علاقہ میں اکیڈ می سے پڑ ھ کرر کشہ میں گھر جا نے والے 6سالہ بچے کو دو نا معلوم مسلح افرا د نے اغوا کر لیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے۔ پو لیس نے اغواء کا مقد مہ در ج کرلیا جبکہ رات گئے بچے کو سمن آباد رسول پارک کے علاقے سے برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق اقبال ٹاؤن کا ر ہا ئشی 6سالہ محمد علی نیلم بلا ک میں واقع یو نیک اکیڈ می میں نر سر ی کا طا لبعلم تھا ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز اکیڈ می سے چھٹی کے بعد محمد علی کو اسکا ر کشہ ڈرا ئیور محمد بو ٹا ر کشہ نمبر LHE/6390میں گھر لے جا ر ہا تھا کہ نیلم بلا ک کے قریب دو نا معلوم مسلح افرا د نے ر کشہ رو ک لیا اور ر کشہ میں بیٹھ گئے اور خیبر بلا ک کے قر یب لے گئے جہا ں ایک سیاہ ر نگ کی پجاروکا ر میں محمد علی کو لے کر فرا ر ہو گئے اور جا تے ہو ئے ر کشہ کی چا بی ساتھ لے گئے ۔ رکشہ ڈرائیور نے فوری پو لیس کو اطلا ع دی جس نے موقع پر پہنچ کر جا ئے وقوعہ سے شو ا ہد اکھٹے کر کے نا معلوم افرا د کے خلا ف اغواء کی د فعا ت کے تحت مقد مہ در ج کر لیا ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ ر کشہ ڈرا ئیور بو ٹا کے بیا ن کے مطا بق اغواء کا روں کی عمریں 40سے45سال کے قریب ،چہرے پر ڈا ڑھی اور شلوار قمیض پہن ر کھی تھی ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ مغوی کے اہل خانہ سمیت ر کشہ ڈرا ئیور کو شامل تفتیش کیا جا ئے گا ۔دوسری جا نب بچے کی با زیا بی کے لئے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ اغواء ہو نے والے 6سالہ محمد علی کو را ت گئے پو لیس نے سمن آبا د رسول پا ر ک کے علاقہ سے را ت گئے بر آمد کرلیا ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اغواء کا ر کشہ ڈرا ئیوار کا موبا ئل فون ساتھ لے گئے تھے جس سے انہو ں نے بچے کے گھر والو ں کو فو ن ملا کر بچے کو دے د یا اور فرا ر ہو گئے ۔ اس حوالے سے ایس پی اقبا ل ٹاؤن عاد ل میمن کا کہنا ہے کہ پو لیس کی جا نب سے تفتیش جا ر ی ہے جلد اصل حقائق سامنے آجا ئیں گے ۔