ڈاکٹر رضوان نصیر نے ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسزکا چارج سنبھال لیا
لاہور(کرائم رپورٹر) بانی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر نے گزشتہ روز اپنے عہدے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسزکا چارج سنبھال لیا ۔ واضح رہے ان کی تعیناتی اوپن میرٹ پراسس ، وزیراعلیٰ پنجاب اور کیبنٹ پنجاب کی منظوری کے بعد طے پائی ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر پاکستان میں پہلی جدید ایمرجنسی ہیومینی ٹیرئین سروس ریسکیو 1122کے بانی ہیں ۔ انہوں نے لاہور میں جدید خطوط پر استوار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی داغ بیل ڈالی جو اب تک پاکستان کے تمام صوبوں کے لئے 17000ایمرجنسی پروفیشنل کو ڈزاسٹر منیجمنٹ کی تربیت فراہم کرنے کے بعد نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس کا روپ دھار چکی ہے۔