یو ای ٹی میں’’ڈائی الیکٹرک ایکس اینڈ ہائی وولٹیج انجینئرنگ‘‘ کی رونمائی کی تقریب
لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹرسہیل آفتاب قریشی اور معاون مصنف انجینئر محمد عثمان حیدر کمبوہ کی تحریر کردہ کتاب ’’ڈائی الیکٹرک ایکس اینڈ ہائی وولٹیج انجینئرنگ‘‘ کی رونمائی کی تقریب یونیورسٹی آفانجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مین کیمپس میں منعقد ہوئی وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر فضل احمد خالد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر سہیل آفتاب قریشی نے کتاب ک بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کتاب دلچسپ معلومات اور ماضی کے سائنسدانوں کی تحقیقات پر مبنی آئیو نائزیشن اور ڈی آئزیشن کے تمام اقسام پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ اس اشاعت میں ڈائی الیکٹرک کے خصوصیات پر متاثر کردہ عناصر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے مصنفین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کسی بھی شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتی ہے جس سے اس سیکٹر کو سائنسی بنیادوں پرگہرائی میں پرکھنے اور جانچنے میں مدد دیتی ہے۔
اس کے علاوہ نیا سیکھنے اور دریافت کرنے کیلئے اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اس کتاب کی اشاعت ایک شاندار کاوش ہے جو کہ اساتذہ، طلبہ اور پیشہ واروں کے لئے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے، تقریب کا اختتام وائس چانسلر کو کتاب پیش کرنے پر ہوا۔