لڑکی کو محبوس رکھنے اور بداخلاقی کے ملزم کا چالان عدالت میں پیش

لڑکی کو محبوس رکھنے اور بداخلاقی کے ملزم کا چالان عدالت میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)قصور کی رہائشی ثمینہ کواغوا ء کرکے محبوس رکھنے اور بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے ملزم کا چالان پیش کردیا گیا،سیشن جج نے کیس سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج شاذب سعید کی عدالت میں بھجوا دیا ہے ، فاضل جج ملزم کو17نومبر کوجیل سے طلب کرلیاہے۔ پرانی انارکلی پولیس نے عبدالقادر کے خلاف ثمینہ کوقصور سے بلا کر اغوا ء کرنے والے ملزم عبدالقادر کا چالان پیش کیا۔


۔ چالان میں ملزم عبدالقادر پر الزام ہے کہ اس نے ثمینہ کو جھانسہ دیا کہ اس کی بیٹی جو اس کے خاوند عامر نے چھین رکھی ہے ۔

،اس کو عدالت کی وساطت سے دلوا دے گا ثمینہ اس کے جھانسے میں آگی اور قصور سے لاہور پہنچ گی عبدالقادر اس کو پرانی انارکلی میں ایک ویران جگہ پر لے گیا جہاں اس نے اسے ایک کمرے میں 5روز تک محبوس رکھا اس کو جان سے ماردینے کی دھمکی دے کر اس کے کانوں کی بالیاں اتار لی اس کے ساتھ اسلحہ کے زور پر بداخلاقی کرتا رہا، عبدالقادر کے گھر سے باہر جانے پر اسے علاقے کے ایک شخص نے رہائی دلوائی ،پرانی انارکلی پولیس نے ثمینہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے عبدالقادر کو جیل بھجوادیا،پولیس کے چالان سیشن کورٹ پیش ہونے پر سیشن جج نے چالان کو سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید کی عدالت میں بھجوا دیاہے