لسانیات پر تین روز ہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج ہوگی
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئجز اور ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اشتراک سے لسانیات پر دوسری تین روز ہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب بروز منگل (آج)صبح9:30بجے الرازی ہال میں ہو گی۔
جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران و دیگر شرکت کریں گے۔