انجمن طلباء اسلام کی فرسٹ ائیر نتا ئج کی نا قص چیکنگ پرتعلیم بچا ؤ ریلی

انجمن طلباء اسلام کی فرسٹ ائیر نتا ئج کی نا قص چیکنگ پرتعلیم بچا ؤ ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور کے زیر اہتمام فرسٹ ائیر نتا ئج کی نا قص چیکنگ کیخلاف ما ل روڈ تا لاہور بورڈ تعلیم بچا ؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی کے شرکاء نے بورڈ آفس کے سامنے پہنچ کر انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے با زی کی، شر کاء کئی گھنٹے ’’ وی وانٹ جسٹس ‘‘ کے نعر ہ بلند کرتے رہے ، اس مو قع پر ضلعی رہنما انجمن طلباء اسلام عامر اسما عیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بورڈ انتظامیہ کا نتائج مرتب کرنے میں بے ضا بطگیاں وطیر ہ بن چکا ہے جس کے باعث لاہور بورڈ اپنی اہمیت اور معیار کھو چکا ہے ، لا ہور بورڈ نا تجر بہ کار افراد سے چیکنگ کروا کر ہر سال خود کو متنا زعہ بنا تا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ دو روز قبل انتظا میہ سے مذ کرات میں سیکرٹری بورڈ نے میڈ یا کے سامنے پیپرز کی ری چیکنگ اور فیس معافی کا اعلان کیا تھا لیکن اگلے ہی روز بورڈ انتظا میہ اپنے کئے گئے وعدے سے انحراف کر رہی ہے۔

، ری ما رکنگ کی بجائے ری چیکنگ کی جائے اور طلباء کو ری چیکنگ فیس سے مستشنی قرار دیا جائے ، انکا کہنا تھاکہ اگر انتظا میہ نے ایک ہفتے میں طلباء کے مسائل حل نہ کئے تو 22اکتو بر کو بورڈ آفس کا گھیراؤ کرینگے ۔ اس مو قع پر ضلعی رہنما شیخ طیب ، حمزہ بٹ ، سید عبیر ، ملک نعمان ، مہر عامر سہیل ، سید اطہر شاہ ، مدثر ذ و الفقار بھٹی و دیگر رہنما ؤں نے بھی خطا ب کیا ۔