عدالت نے داتا بیٹری سروس وارث روڈ کے مالک کو 28اکتوبر کو طلب کرلیا

عدالت نے داتا بیٹری سروس وارث روڈ کے مالک کو 28اکتوبر کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے گاڑی کی بیٹری خراب دینے اورتبدیل کرنے پر داتا بیٹری سروس وارث روڈ کے مالک کو 28اکتوبر کو طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں مصری شاہ سلطان پورہ کے رہائشی کمال لطیف نے داتا بیٹری سروس وارث روڈ کے مالک بلال عباس کے خلاف پچیس ہزارروپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی گاڑی کے لیے ایک بیٹری9 ہزارروپے میں خریدی جس کی باقاعدہ ایک سال کی وارنٹی دی گئی اس نے گاڑی میں بیٹری لگا کر اسے استعمال کیا تو اس نے کام ٹھیک طریقے سے نہیں کیا فوری دکان پر رابط کیا اسے بیٹری تبدیل کرنے کو کہا لیکن اس نے بات سننے سے انکار کردیا خراب بیٹری خرید کر وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے۔