مسلم لیگ(ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوں گے
لاہور( اے این این )مسلم لیگ( ن )کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ( منگل کو ) ہونگے ۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد پولنگ کا عمل دن 11 بجے شروع ہو گا ۔چیئرمین ن لیگ الیکشن کمیشن چودھری جعفر اقبال کاغذات نامزدگی صبح دس سے شام چار بجے تک وصول کرینگے ۔ پارٹی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل صبح 9 سے 10 بجے تک ہو گی جبکہ پارٹی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت اٹھارہ اکتوبر کو ہی گیارہ بجے شروع ہو گا ۔ ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس کل کنونشن سینٹر میں ہو گا ۔1950اراکین پر مشتمل جنرل کونسل مرکزی عہدیداروں کا انتخاب کرے گی ۔ مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لئے کیا جائے گا ۔