کراچی،لیاقت آباد میں امام بارگاہ پر دستی بم حملہ ، ایک بچہ جاں بحق ،15زخمی

کراچی،لیاقت آباد میں امام بارگاہ پر دستی بم حملہ ، ایک بچہ جاں بحق ،15زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ایف سی ایریا لیاقت آباد میں واقع امام بارگاہ میں دستی بم حملے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیاہے جبکہ 15 افراد زخمی ہیں۔نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔زخمی ہونے والے افراد کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے جبکہ ہسپتالوں میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔پولیس کاکہناہے کہ دھماکہ ابتدائی طور پر دستی بم کا لگتاہے۔پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر چار ملزمان سوار ہو کر آئے اور انہوں نے درِعباس امام بارگاہ کے اندر دستی بم پھینکے جس کے باعث دس افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص کے بچے کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے ہیں تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -