زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے :نواز شریف

زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے :نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید طریقہ کار،جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے اور کسانوں کو قرض کی فراہمی کیلئے مربوط دیہی ترقی کا پلان واضح کیا جائے،بیج کی فراہمی اور مارکیٹنگ سے متعلق نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے،زرعی تحقیقی اداروں کی تنظیم نو کیلئے وزرات ٹھوس اقدامات کرے،کسانوں کو بینکوں کے ذریعے قرض دینے کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔پیر کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزرات خوراک کو ہدایت کی کہ زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے طریقہ میں جدت،جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے اور کسانوں کو قرض کی فراہمی کیلئے مربوط دیہی ترقی کا پلان واضح کیا جائے،کسانوں کو بینکوں کے ذریعے قرض دینے کی سہولتیں فراہم کی جائیں اور زرعی تحقیقی اداروں کی تنظیم نو کیلئے وزرات ٹھوس تجاویز پیش کرے،بیج کی فراہمی اور مارکیٹنگ سے متعلق نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے محفوظ،بہترین پیداواری خصوصیات کے حامل بیج متعارف کرائے جائیں،نئی اقسام کے بیج متعارف کرانے کیلئے آسان طریقہ کار واضح کیا جائے۔صوبائی زرعی توسیع کا محکمہ کسانوں کو خاطر خواہ سہولت دینے میں ناکام رہا ہے،وزرات خوراک کسانوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے خدمات کا متبادل ذریعہ واضح کرے،نجی اور سرکاری شعبے کی شراکت سے کسانوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں،پالیسی پیپر میں فصل پر تین سے 5سال میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پالیسی پیپر میں فصل کیلئے ضروری تین عوامل کا ذکر کیا گیاہے اور پالیسی پیپر میں پانی کے موثر استعمال میں اضافے اور مارکیٹنگ کے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا،پالیسی پیپر میں عالمی تجارتی تنظیم کی ہدایات کو بھی شامل کیا جائے،کسانوں کیلئے کمیشن اور زرعی ٹیکنالوجی پارک کا بھی جائزہ لیا جائے،خطہ پوٹھوہار میں زیتون اورانگور کی کاشت کو فروغ دیا جائے،قلات اور خصدارکے علاقوں میں دالوں کی پیداوار پر توجہ دی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -