پہلا ڈے اینڈ نائٹ پنک بال ٹیسٹ میچ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 56رنز سے ہرا دیا

پہلا ڈے اینڈ نائٹ پنک بال ٹیسٹ میچ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 56رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 56رنز سے شکست دیدی ۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا 400 ویں ٹیسٹ میچ تھا جس میں اس نے فتح حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی اپنے نام کی۔ پاکستان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے اور کامیابی حاصل کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے346رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 289رنز ہی بنا سکی ۔براوو نے 116رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ جانسن47رنز کے ساتھ دوسرے اور روسٹن چیز 35رنز بنا کرتیسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین ،یاسر شاہ اور محمد نواز نے 2،2جبکہ وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے دو کٹوں کے نقصان پر 95رنز سے پانچویں روز کے کھیل کا آغاز کیا لیکن براوو کے علاوہ کوئی کھلاڑی جم کر کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوا۔بلے باز سیمیولز بھی محمد عامر کی گیند کا شکارہوئے اور صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔بلیک ووڈ بھی صرف 15 سکور بنا سکے اور محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔ ڈورک بغیر کوئی سکور کئے وہاب ریاض کی گیند پر پویلین لوٹ گئے جبکہ ڈی ایم براوو 116 کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔آٹھویں بلے باز بشو بھی صرف 3رنز بنانے کے بعد محمد نواز کی سوئنگ پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا اور پہلی اننگ میں پاکستان نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 579رنز بنائے جس میں اظہر علی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 300رنز کی اننگ کھیلی ،579رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے کی پوری کی پور ی ٹیم صرف 357رنز کر پولین لوٹ گئی اور فالو آن کا شکار ہو گئی، جس میں براوو 87رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ سیمول 76رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔لیکن قومی ٹیم کی جانب سے فالوآن کروانے کی بجائے خود بیٹنگ کر نے کو ترجیح دی گئی اور بڑا ہدف دینے کا فیصلہ کیا گی او ر ویسٹ انڈیز کو مجموعی طور پر جیت کیلئے 346رنز کا ہدف دیا ۔اظہر علی مین آف دی میچ قرار پائے۔