ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ،لاہور یونیورسٹی کی طالبہ نائلہ کے نام

ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ،لاہور یونیورسٹی کی طالبہ نائلہ کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ نائلہ نے اپنے نام کرلیا۔ لاہور یونیورسٹی کی طالبات نے اس ایونٹ میں بھرپور شرکت کی اور تمام طالبات کے درمیان سخت مقابلہ ہوا مگر نائلہ نے بہت عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جس پر ان کو ساتھی طالبات کی جانب سے بہت داد بھی وصول ہوئی۔ ٹورنامنٹ اپ ٹاؤن ایلے لاہور ڈیفنس میں منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کے فرائض ناہید جعفری نے انجام دئیے اورانعامات بھی دئیے اور کہا کہ خواتین میں بھی اس کھیل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ جس طرح سے طالبات نے عمدہ کھیل پیش کیا اس سے ان کی اس کھیل سے دلچسپی ظاہر ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس کھیل کو فروغ دینے کے لئے ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد بہت ضروری ہے اور وہ وقت دور نہیں جب یہ کھیل پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی مقبول ہوگا اور پاکستانی کھلاڑی اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے اس موقع پر کامیاب طالبہ نائلہ نے کہا کہ یہاں پر پرفارمنس دینے کا بہت مزا آیا یہاں پر اس کھیل کی تمام سہولیات دستیاب ہیں اور میں اس کھیل میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں ایسے ایونٹ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیے اور امید ہے کہ جس طرح سے اس ایونٹ کا بہت اچھے طریقہ سے انعقاد کیا گیاہے اسی طرح یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا