فیئر ویل میچ کی بھیک نہیں مانگی، پی سی بی میں سیاست جاری ہے، آفریدی

فیئر ویل میچ کی بھیک نہیں مانگی، پی سی بی میں سیاست جاری ہے، آفریدی
 فیئر ویل میچ کی بھیک نہیں مانگی، پی سی بی میں سیاست جاری ہے، آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فئیر ویل میچ کی بھیک نہیں مانگی تھی بس چھوٹی سی ڈیمانڈ کی تھی، کرکٹ میں سیاست سے انکار نہیں، پی سی بی کو سیاست سے پاک کیا جائے۔ اسٹارز کو عزت دینے کا ٹرینڈ سیٹ ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اسٹارز کو عزت دینے کا ٹرینڈ سیٹ ہونا چاہیے۔ وہ نوجوان کرکٹرز کے لیے جگہ خالی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لالہ نے کرکٹ میں سیاست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اداروں کی طرح پی سی بی کو سیاست سے پاک کیا جائے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فئیر ویل کی بات ان کے اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان تھی جسے لیک نہیں ہونا چائیے تھا۔