شیخوپورہ میں ہلاک ہونیوالا دہشتگرد شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث تھا،سی ٹی ڈی
لا ہور (کرائم رپورٹر)شیخوپورہ اور ڈیر ہ غا زی خا ں میں پولیس مقابلو ں میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کے اہم انکشافا ت سا منے آئے ہیں کہ وہ سابق گورنرسلمان تاثیرکے بیٹے شہبازتاثیر ، سابق ایک اہم پا ک فوج کے داماد سمیت دو درجن سے زائد افرادکے اغواء اور اہم افراد کے قتل میں میں ملوث بیا ن کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ دوروزقبل شیخوپورہ میں انسداددہشتگردی فورس نے حساس اداروں کیساتھ مشترکہ کارروائی کرکے ایک گھرپرچھاپہ ماراجس پرگھرمیں موجوددہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی تھی سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کی جوابی فائرنگ سے چھ دہشتگردہلاک ہوگئے جنہیں مردہ خانے منتقل کردیاگیاہے۔ہلاک شدہ چھ دہشت گردوں میں سے تین کی شناخت ہو گئی جن میں حاجی محمد،ساجد اور ریاض حسین کے نام شامل ہیں ہے ۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ حاجی محمدٗ شہباز تاثیر کے اغوا میں بھی ملوث تھا اور تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا ۔واضح رہے کہ شہباز تاثیر کو اگست 2011میں اغوا کیا گیا تھا انہیں رواں سال بازیاب کرایا گیا ۔ یہ بھی معلو م ہوا کہ چندروز قبل ڈیر ہ غازی خا ں میں جو دہشت گرد قا نو ن نافذ کر نیوالے ادارو ں کیساتھ مارے گئے تھے وہ بھی انتہا ئی خطر نا ک تھے اور انھو ں نے بھی سا بق ایک اعلی تر ین فوجی افسر کے داما د کو چند سا ل قبل گارڈن ٹاؤن سے اور ایک غیر ملکی کو بھی اغواء سمیت متعدد اہم افراد کو ٹا رگٹ کلنگ کی واردا تو ں میں قتل بھی کر رکھا تھا ۔