آصف زرداری کارحیم یار خان میں حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اورسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے رحیم یار خان میں ہونے والے ٹریفک حادثے پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے اس المناک سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔