فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،اجوہ آئس کریم ،رشید آئس فیکٹری سربمہر ،بٹ کڑاہی ،ٖفضل سویٹس کوبھاری جرمانے

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،اجوہ آئس کریم ،رشید آئس فیکٹری سربمہر ،بٹ کڑاہی ،ٖفضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص ،غیر معیاری اور گندگی میں اشیائے خوردنوش کی تیاری کرنے والو کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے داتا گنج بخش ٹاؤن میں کاروائی کرتے ہوئے جیل روڈ پر واقع فضل سویٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات اورحشرات کی روک تھام کے مناسب انتطامات نا ہونے کی وجہ سے جرمانہ کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔ مزید براں گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قذافی سٹیڈیم پر واقع بٹ کڑاہی کو برتن دھونے کے ناقص انتظامات ، اوپن ڈرینز،و رکرز کے ہاتھ دھونے کی سہولت نا ہونے، صفائی کے ناقص حالات، مناسب واشنگ ایریا نا ہونے کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔ عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ہر بنس پورہ پر واقع رحیم فوڈز کو صفائی کے ناقص حالات، فریزرز کے گندے ہونے ، حشرات کی روک تھام کے مناسب انتطامات نا ہونے ،ورکرز کے ہاتھ دھونے کی سہولت نا ہونے بنا پر جرمانہ کیا گیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے کاھنا رڈد پر واقع اجوہ ٓآئس کریم کو صفائی کے ناقص حالات، حشرات کی بہتات، خام مال کی Tracibilityنا ہونے، واشنگ ایریا نا ہونے ، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور ورکرز کے میڈیکل نا ہونے کی بناپر سیل کر دیا۔مزید براں نشترٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چونگی امر سدھو پر واقع حاجی رشید آئس فیکٹری کوپانی کا نمونہ فیل ہونے کی وجہ سے سر بمہر کر دیا۔

مزید :

علاقائی -