حکومت کا حاجیوں سے بد کلامی کی مرتکب نجی ایئر لائن کیخلاف کارروائی کا حکم
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج اپریشن 2016ء کا آپریشن حجاج کرام سے ائیر بلیو کے سٹاف کا ناروا رویہ وزارت مذہبی امور نے نوٹس لے لیا ،چےئرمین ائیربلیو کو وزارت مذہبی امور نے حجاج کرام سے زیادتی کرنے والوں کے خلاف نوٹس لینے کی ہدایت کر دی ،ملک بھر کے حج آرگنائزر کو کہا گیا ہے کہ اگر کسی ائیرلائنز یا اس کے سٹاف نے حجاج کرام سے کسی بھی جگہ بد تمیزی کی یا رویہ درست نہیں رکھا تو کمپنی کے لیٹر پیڈ پر تحریری طور پر وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری کے نام لکھا جائے ،حاجی سے زیادتی کرنے والی ائیرلائنز اور اس کے سٹاف کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔