نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کیس کی جلد سماعت کیلئے دائر درخواست منظور، 2نومبر کی تاریخ مقرر
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لئے 2نومبر کی تاریخی مقرر کر دی ہے ۔مسٹرجسٹس شاہد کریم منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ وفاقی اورپنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کررہی. وکیل کے مطابق دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ناگریز ہے، وکیل نے الزام لگایا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حکومت ٹھوس اقدامات کے بجائے زبانی جمع خرچ کررہی ہے، وکیل نے استدعا کی کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی کی درخواست پر سماعت کے لئے نومبر کے آخری ہفتے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، قومی مفاد کا معاملہ ہونے کی وجہ سے اس درخواست کی جلد سماعت کی جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست کی سماعت کے لئے 2نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔