حکم امتناعی واپس ، ہائیکورٹ نے ڈولفن فورس میں بھرتیوں کی اجازت دیدی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے ڈولفن فورس میں بھرتیوں پر پابندی کے حوالے سے دائر درخواست پر جاری کردہ حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے محکمہ میں بھرتیوں کی اجازت دے دی ہے۔فاضل عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔ڈولفن فورس میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کی درخواستوں میں یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ درخواستوں گزار نے ڈولفن فورس میں بھرتی کے لیے درخواستیں دی تھیں لیکن انٹرویوز ہونے کے باوجود ابھی تک ان کا تقرر نہیں کیا گیا۔ درخواستوں میں الزام لگایا کہ ڈولفن فورس میں میرٹ کے برعکس بھرتیاں کی جارہی ہیں۔ درخواستوں نے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کو میرٹ پر آنے پر فورس میں شامل کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔