ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن ججوں کی بھرتی کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں107ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن ججوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں،امیدوار آن لائن ، دستی اور بذریعہ ڈاک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔، درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 107 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن ججوں کی بھرتی براہ راست کی جائے گی۔جس کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مسٹر جسٹس کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں تین رکنی ریکروٹمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔امیدواروں کیلئے عمر حد 35سے 45 سال مقرر کی گئی ہے اور قانون کی ڈگری کے ساتھ 10 سالہ پریکٹس کا تجربہ بھی مانگا گیا ہے۔