رضوان نصیر ڈی جی ریسکیو1122 فائقہ سحر ڈپٹی سیکرٹری خزانہ تعینات

رضوان نصیر ڈی جی ریسکیو1122 فائقہ سحر ڈپٹی سیکرٹری خزانہ تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے ڈاکٹر رضوان نصیر کوڈی جی ریسکیو1122تعینات کر دیا ہے۔رضوان نصیر اس سے قبل بھی ڈی جی ریسکیو کام کر چکے ہیں۔ فائقہ سحر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کیا ہے۔مسرت جبیں کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں تعینات کر دیا ہے۔ سابق اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد رافیہ حیدر کی خدمات فوری طور پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حوالے کر دیں۔رافیہ حیدر کو فوڈ اتھارٹی میں فیلڈ کی ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں جبکہ ڈپٹی سیکرٹری لاہور آرٹ کونسل فراز احمد کی خدمات بھی فوڈ اتھارٹی کے حوالے کی جا رہی ہیں۔اسی طرح راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں بھی فوڈ اتھارٹی کے افسران تعینات کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -