جوہانسبرگ:نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد تیز کیا جائے، یاسین گھمن

جوہانسبرگ:نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد تیز کیا جائے، یاسین گھمن
 جوہانسبرگ:نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد تیز کیا جائے، یاسین گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد تیز کیا جائے۔ چیف جسٹس حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف از خود نوٹس لیں۔ الطاف کے منی لانڈرنگ کیس میں حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ 30اکتوبر کے احتجاج سے بچنے کیلئے حکمرا ن خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔ بے رحم احتساب سے جمہوریت کمزور نہیں مضبوط ہو گی۔یاسین گھمن نے مزید کہا کہ حکومت کی نااہلی ہر محاذ پر ثابت ہو چکی ہے۔ ہمارے حکمرانوں کا طرز عمل غیر جمہور ی ہے۔ شاہانہ مزاج رکھنے والے حکمران خود کو کسی کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے۔ مہنگائی نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں۔ یاسین گھمن کا مزید کہنا تھا کہ انگریزی اخبار کی شر انگیزی فوج کو بد نام کرنے کی سازش ہے۔ قومی سلامتی کے دشمنوں سے کو ئی رعایت نہیں ہو نی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہو ئی ہے۔ بھارتی عوام فاقوں سے لڑرہی ہے اور وہاں کے امن دشمن حکمران شرارتوں اور سازشوں میں مصروف ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -