امریکا اور برطانیہ کا یمن میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

امریکا اور برطانیہ کا یمن میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی)امریکا اور برطانیہ نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کے درمیان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن اور دوسرے عہدے داروں کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ اگر یمن کے متحارب فریق جنگ بندی کو قبول کرتے اور اس کے لیے آگے بڑھتے ہیں تو پھر اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد اس سلسلے میں تفصیل طے کریں گے اور یہ اعلان کریں گے کہ اس پر کیسے اور کب عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اب یمن میں غیر مشروط طور پر جنگ بندی کے نفاذ اور پھر مذاکرات کی میز کی جانب بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔ہم یمن میں تشدد کے خاتمے کے لیے اس سے زیادہ زور نہیں دے سکتے۔جان کیری کا کہنا تھا کہ میں ،جانسن اور اسماعیل ولد شیخ احمد یمن میں جتنا جلد ممکن ہو،جنگ بندی کا مطالبہ کررہے ہیں اور یہ جنگ بندی آئندہ ایک یا دودن میں ہوجانی چاہیے ۔

مزید :

عالمی منظر -