امیر کویت نے پارلیمنٹ کی تحلیل کا فرمان جاری کر دیا

امیر کویت نے پارلیمنٹ کی تحلیل کا فرمان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کویت سٹی(این این آئی)کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں کویتی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرمان میں امیر کویت نے واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 107 کے تحت خطے کی صورت حال اور ریاست کو درپیش سکیورٹی چیلنجوں کے پیش نظر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مطلوبہ صورت حال اس امر کی متقاضی ہے کہ عوام ایک مرتبہ پھر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں جو ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں۔ لہذا کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم کی درخواست پر پارلیمنٹ کو تحلیل کیا جاتا ہے۔ مذکورہ فرمان پر اس کے جاری ہونے اور سرکاری اخبار میں شائع ہونے کی تاریخ سے عمل درامد کیا جائے گا۔اس سے قبل کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق الغانم نے کہا تھا کہ آنے والے مرحلے میں داخلی اور خارجی چیلنجوں کا سامنا ہوگا جس کے لیے ایک نئی حکومت کی ضرورت ہوگی اور ہمیں بیلٹ بکسوں کی جانب لوٹنا ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -