راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقعہ علاقے جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہیں بن گئیں
اسلام آباد (رپورٹ ،وحید ڈوگر سے ) جڑواں شہروں کے بارڈرز پرجرائم پیشہ افراد کی وجہ سے اندھیر نگری چوپٹ راج جڑواں شہروں کی پولیس میں حدود کا تنازعہ معمہ بن گیا معتبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کے نارواسلوک کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے بارڈرز پر جرائم پیشہ افراد نے محفوظ ٹھکا نے بنا لئے جن میں اکثریت جڑواں شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی بتائی جاتی ہے جو اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کے سرچ آپریشن اور وارادت کرنے کے بعد باآسانی راولپنڈی میں داخل ہوجاتے ہیں یہاں پر پولیس کی تعیناتی اور گشت نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں پولیس ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد کے9 تھانوں جن میں ترنول ،تھانہ نون ،تھانہ شمس کالونی سبزی منڈی ،تھانہ آئی نائن ،تھانہ کھنہ ،تھانہ کورال ،تھانہ سہالہ اور لوئی بھیر شامل ہیں ان تھانوں میں درج اکثر مقدمات جن میں ڈکیتی اور موٹر سائیکل اور کار چوری کے مقدمات سرفہرست حدود بندی کے تنازعے کی نظر ہونے کی وجہ سے تاخیر سے اسلام آباد کے تھانوں میں درج کئے گئے اس حوالے سے ذرائع کا مذید کہناتھا کہ جڑواں شہروں کی پولیس حدود بندی کے تنازعے اور موثر حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ذرائع کا مذید کہناتھا کہ راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد ،تھانہ نیوٹاون ،تھانہ وارث ،تھانہ راوت ،تھانہ پیروھائی ،تھانہ نصیر آباد میں سیاسی بنیادوں پر افسران کی کئی سالوں سے سیاسی بنیادوں پر تعیناتیوں کی وجہ سے پولیس کا مورال کم ہوا ہے جس کی وجہ سے پولیسکے چند افسران اور اہلکاروں کی جرائم پیشہ افراد کی مبینہ طور پر پشت پناہی کی وجہ سے دیگرفرض شناس اہلکا ر اور افسران بھی عاجز آگئے ہیں اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہناتھا کہ اسلام آباد پولیس کرائم کنٹرول کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکی ہے اسلام آبادکے بارڈرز پر راولپنڈی پولیس سے تنازعہ رہتا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان روڈ (آئی جے پی )روڈ سے ملحقہ بارڈرپر ہمارے جوانوں کو شہید کرنے کے بعد ملزمان باآسانی راولپنڈ ی کی حدود میں داخل ہو کر فرار ہوگئے تھے حدود کے تنازعہ کے باوجود اسلام آباد سیف سٹی بنانے کی جانب گامزن ہے دوسری طرف ترجمان راولپنڈی پولیس نے روزنامہ پاکستان کے رابطہ کرنے پر موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس میں حدود بندی کا تنازعہ رہتا ہے لیکن ان کو اس تنازعے کو کسی فورم پر اٹھنا چاہیے، تھانہ نیو ٹاون راوت ،نصیر آباد اور صادق آباد کی دو موبائیلز گشت پر رہتی ہیں راولپنڈی کے مقدمات کا کئی ماہ بعد اسلام آباد کے تھانوں میں درج کئے جانے کے حوالے ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب لاعلمی کا اظہار کیا گیا ۔