کامرہ،نامعلوم افرادنے گولی مارکرایک شخص کو قتل کردیا
کامرہ کینٹ (نمائندہ پاکستان) نامعلوم افراد نے ٹرک اڈا میں کابلی سپئیرپارٹس کا کاروبار کرنے والے محلہ عیدگاہ کے رہائشی آصف محمود ولد محمد ایوب خان کو ناوا گاؤں میں پل کے قریب سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ، مقتول کی لاش ڈرئیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے پولیس کو ملی ، اے ایس آئی سکندر خان نے نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک منتقل کر کے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور تھانہ صدر اٹک میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔