صوبے کو ترقی اور خوشحالی کے دور میں داخل کردیا ،شوکت علی یوسفزئی
الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ممبر صو بائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پار لیما نی لیڈر شو کت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صو بائی حکومت نے صو بے سے بارود بر سا نے کے دور کا خا تمہ کرکے عوام کو تر قی اور خو شحالی کے دور میں ڈال دیا ہے ، صو بہ بھر میں بڑے بڑے میگا پرا جیکٹس پر کام جاری ہے ، جس پر حکو مت ار بوں روپے تر قیاتی فنڈز خر چ کر رہی ہے، شانگلہ میں لیلونئی اور بشا میں جدید اور معیاری کرکٹ گراؤنڈ بنا ئے جا ئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ شانگلہ کے مو قع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ دلدار احمد سے ملاقات کے بعد کیا۔ انہوں نے عوامی شکا یات کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر شانگلہ کو ہدایت کی کہ وہ کیڑئی ، شہتوت روڈ پر کام کی رفتار کو تیز کریں، تاکہ مطلو بہ منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ چنددنوں میں دندئی چکیسر روڈ ،کوز باٹکوٹ بختی رحمان کورنہ روڈ، یخ تنگی روڈ پر ٹینڈر ہو گا پر ساڑھے چار کروڑ روپے خر چ ہو ں گے۔ چکیسر کروڑہ روڈ تعمیر نو پر پانچ کروڑ بشام قلعہ مونجی روڈ ، اجمیر روڈ ، دونئی روڈ ، لا ہور روڈ کے ٹینڈرز آئندہ دو ہفتوں میں ہو جائیں گے ، جس پر کروڑوں روپے کی خطیر رقم خر چ کی جا ئے گی،ڈپٹی پار لیما نی لیڈر شو کت علی یوسف زئی نے ڈپٹی کمشنر شانگلہ کو ہدایت کی کہ وہ جلداز جلد لیلونئی اور بشام میں کرکٹ گراؤنڈ کیلئے سیکشن فور کر یں۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ کو تر قی کے حوالے سے جنت نظیرضلع بنا یا جا ئے گا ، انہوں نے کہا کہ صو بائی حکومت تمام اضلاع میں بلا تفریق تر قیاتی کام کروارہی ہے جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہو ں گے، انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے سیاسی مداریوں نے گزشتہ بیس سالوں سے عوام کو دھو کہ اور اندھیروں میں رکھا ہے اور عوام کو سبز باغ دکھا کر انہیں پسماندہ رکھا جا رہا ہے ، مگر اب یہاں کے عوام ان کے سازشوں کو جان چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ 30اکتو بر کو عوام کا جم غفیر اسلام میں جمع ہو ں گے اور ہم نواز شریف کی حکومت کو بوریا بستر گول کر کے دم لیں گے، انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام 30اکتو بر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں اور 30اکتو بر کو اسلام جلسے میں شر کت کریں۔