بٹ خیلہ ،ڈینگی مچھروں سے بچاؤ اور روک تھام آگاہی مہم شروع

بٹ خیلہ ،ڈینگی مچھروں سے بچاؤ اور روک تھام آگاہی مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)ڈینگی مچھر وں سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے تحصیل درگئی میں عوامی مہم شروع کی گئی ۔ عوامی مہم کے سلسلے میں رورل ہیلتھ سنٹر سخاکوٹ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ضلعی ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ تھے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی شہاب خان ،تحصیل ناظم درگئی عبد الرشید بھٹو ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ ڈاکٹر وکیل خان ، ایم ایس درگئی ہسپتال ڈاکٹر کچکول خان ، انچارج آر ایچ سی سخاکوٹ ڈاکٹر سعادت انور ،ضلع ملاکنڈ کے فوکل پرسن ڈاکٹر تنویر خان ، سینئر صحافی ولایت خان باچہ اورمحمد ابرار سمیت منتخب ویلج کونسل ناظمین، کونسلران اور علاقائی مشران بھی موجود تھیں ۔تقریب کے دوران منتخب ممبران میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے سپرے ادویات اور پمپلٹس تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ضلعی ناظم سید احمد علی شاہ باچہ ، ڈی ایچ او ڈاکٹر وکیل خان اور تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ مہم کسی کا ذاتی نہیں بلکہ قومی مہم ہے جس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری اور قومی فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اردگر د کے ماحول کو صاف رکھ کر موذی مچھر سے بچا جاسکتا ہے جس کے لئے مچھر مار سپرے کئے جارہے ہیں ۔ ڈی ایچ او ملاکنڈ ڈاکٹر وکیل خان اور ڈاکٹر تنویر خان نے کہا کہ تحصیل درگئی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں زیادہ تر کا تعلق ضلع مردان یا ملحقہ علاقوں سے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منتخب ممبران اور علاقائی مشران آگاہی مہم میں حصہ لیکر موذی مچھر اور بیماری سے عوام کو بچانے میں محکمہ صحت ملاکنڈ کیساتھ تعاون کرکے حب الوطنی کا عملی ثبوت دیں ۔