جمشید مہمند کی شمولیت پارٹی کیلئے نیک شگون ہے ،ایم صابر ایڈوکیٹ
پشاور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری ایف ایم صابرایڈوکیٹ نے مردان سے رکن صوبائی اسمبلی جمشید مہمندکی مسلم لیگ ن میں شمولیت کو نیک شگون قرار دیاہے اورکہاہے کہ اس کاسہراصوبائی صدرر سید صابرشاہ اوروزیراعظم کے مشیرامیرمقام اوررحمت سلام خٹک کے سرہے انہوں نے کہاکہ رکن صوبائی اسمبلی جمشید خان کی شمولیت سے مردان میں بالخصوص پارٹی مزید مضبوط ہوگی انہوں نے کہاکہ 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ ن پیرصابر شاہ اور امیرمقام کی قیادت میں چترال سے ڈیرہ اسماعیل خان تک بھاری اکثریت حاصل کرے گی اورصوؒ بائی حکومت تشکیل پائے گی انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں مغربی روٹ سے خیبرپختونخوا ترقی کی راہ میں گامزن کیاجائے گا۔