اغواء برائے تاوان کے ملزموں کی سزا کالعدم ،بری کرنے کے احکامات

اغواء برائے تاوان کے ملزموں کی سزا کالعدم ،بری کرنے کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر) فاٹاکمشنرنے اے پی اے جمرود کے فیصلے کوکالعدم قرار دیتے ہوئے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں مجموعی طورپر20سال قید بامشقت اور20لاکھ روپے جرمانہ کی سزاپانے والے دو ملزموں کی سزاکالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے فاروق رشید آفریدی ایڈوکیٹ نے اپیلوں کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان خیال محمد اورخان افضل کو اے پی اے جمرود نے اغواء برائے تاوان اوردیگر دفعات کے تحت فی کس دس سال قید اوردس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے فاٹاکمشنرکی عدالت میں اپیلیں دائرکیں اورفاٹاکمشنرنے اپیلوں کی سماعت مکمل ہونے پر اے پی اے جمرود کے فیصلے کوکالعدم قرار دیتے ہوئے ملزموں کوبری کردیا۔